وقال ربکم ادعونی استجب لکم
اور تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا
And your Lord says: “Call on Me; I will answer your (Prayer)
(سورہ غافر آیت 85)
پیارے مسلمان بھائیو اور بہنو جیسا کہ اوپر قرآن پاک کی آیت دی گئی ہے جس میں آللہ تبارک وتعالی خود فرما رہا ہے کہ مجھ سے مانگو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا۔ تو اس کے بعد ہمیں اور کسی اور دلیل یا اجازت کی ضرورت نہیں رہ جاتی کہ ہم اپنی حاجت اللہ کے سامنے بیان کریں۔
صرف بات یہ ہے کہ اللہ سے مانگنے کا صحیح طریقہ آنا چاہیے۔ اور اس یقین سے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ میرے سامنے موجود ہے اور وہ میری التجا کو ضرور قبول کرے گا تو یقین مانیں کہ دعایئں ضرور قبول ہوتی ہیں۔
البتہ صحیح احادیث کے مطابق دعا کی قبولیت کے تین طریقے ہوتے ہیں۔ اول یہ کہ جو ہم مانگ رہے ہوتے ہیں وہ من وعن ہمیں مل جاتا ہے۔ دوسرا دعا کا قبولیت کا انداز یہ ہوتا ہے کہ اس دعا کی وجہ سے سے کوئی آنے والی مصیبت ٹل جاتی ہے۔ تیسرا انداز یہ ہوتا ہے کہ اس دعا کو آخرت کے لیے رکھ لیا جاتا ہے اور اس کا اجر آخرت میں ملے گا۔
اس لیے دعا ضرور مانگنی چایئے اور کھلے دل سے مانگنی چاہیے۔

پیارے اسلامی بھائیو اور بہنوایک اور ضروری بات اس ضمن میں تحریر کرنا چاہتا ہوں۔
ہمارے پیارے نبی محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے۔
کوئی دعا اتنی جلدی قبول نہیں ہوتی جتنی کہ ایک شخص کی دعا دوسرےکے لیےاس کی غیر موجودگی میں قبول ہوتی ہے۔
(ترمذی۔ باب ماجاء فی دعوہ الاخ لاخیہ، 1980)
یہی اوپر دی گئی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے دعا کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں آپ بھی شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ اوپر “آسک فار دعا” کے لنک سے ہمیں اپنی حاجت /دعا بھیج دیں اور ہم فی سبیل اللہ آپ کے لیے دعا کریں گے۔ اور اس خدمت کے بارے میں اپنے دوستوں اور جاننے والوں کو ضرور بتائیں یاد رکھیں آپ کی ذرہ سی کوشش اور وقت سے نہ صرف کسی کا بھلا ہو سکتا ہےبلکہ آپ کو بھی اجر عظیم ملے گا انشاء اللہ۔
وقال ربکم ادعونی استجب لکم
And your Lord says: “Call on Me; I will answer your (Prayer)
Soorah Ghaffir Verse 85)
Dear Muslim brothers and sisters, as mentioned above in the verse of Holy Quran, Allah says call on me (pray to me) I shall accept your prayers. So after that we have read Allah’s saying in holy Quran, we do not need any argument or any permission to ask our needs to Allah (S.W.T).
The thing is we must know the right way to pray to Allah (S.W.T). Prayer must be asked with wholeheartedly and with believe that Allah (S.W.T) is in-front of me and he will indeed accept my prayer. Believe me prayers are accepted.
However there are three ways of acceptance of prayer. First is the prayer is accepted as it is and we get what we pray for. Second way is that some serious problem is eliminated from our lives. Third way is that prayer is stored for day hereafter and its alternative will be rewarded in the Day of Judgment. So we must pray to Allah (S.W.T).
Our beloved Prophet Muhammad (P.B.U.H) said, “No prayer is accepted so fast than a prayer of one person for another person in his absence. (Tirmizi – Chapter Maja fi dawa al akhal akheeh’ 1980)
